پانچویں ٹیسٹ کے لئے اسٹارک کی واپسی، اسمتھ بھی فٹ

سڈنی، 3 جنوری (یواین آئی) تیزگیندباز مشیل اسٹارک کو انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے یہاں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ بھی اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اسٹارک نے ایشز ٹیسٹ کے پہلے تین میچوں میں 19 وکٹ حاصل کئے تھے لیکن ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے وہ چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے ۔ا سٹارک نے اب نیٹ پر پریکٹس کرکے اپنی فٹنس کے اشارہ دے دیئے ہیں اور وہ آخری ٹیسٹ میں تیز گیندبازی کی قیادت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسٹارک کو تیز گیندباز جیکسن برڈ کی جگہ آخری الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ پانچویں ٹیسٹ میچ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں اسٹارک کے طور پر واحد تبدیلی کی گئی ہے ۔ کپتان اسمتھ نے میچ کی شام یہاں سڈنی کرکٹ گرا¶نڈ (ایس سی جی ) میں بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا، “اسٹارک نے آج صبح کافی اچھی پریکٹس کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ پانچویں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں. ” پانچ میچوں کی ایشز سیریز کے چار میچوں میں 151 کی اوسط سے اب تک سب سے زیادہ 604 رنز بنا نے والے کپتان ا سمتھ منگل کو پریکٹس سے دور رہے تھے اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ آخری ٹیسٹ سے باہر رہ سکتے ہیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ اسمتھ نے کہا، “میں نے آج بلے بازی کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کی اور ایک شاندار کیچ بھی پکڑا ۔ میں کل کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں۔ ایم سی جی میرا گھریلو میدان ہے اور میں یہاں کھیلنا پسند کروں گا۔ میں نے اب تک کچھ اسکور کئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ میں یہاں بھی رن بنا¶ں گا۔ ” میزبان آسٹریلیائی ٹیم کو پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں تین۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے ۔ میلبورن میں سیریز کا چوتھا میچ ڈرا رہا تھا۔