امریکہ پاکستان کی 2 ارب ڈالر کی امداد روک سکتا ہے :امریکی عہدیدار

اسلام آباد / واشنگٹن 6جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) ایک سینئر امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کی لگ بھگ 2 ارب ڈالر کی امداد روک سکتا ہے ۔ ایک معروف ادارہ کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فوجی سا ز و سامان اور کولیشن سپورٹ فنڈ کی امداد روکی جا سکتی ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق ان2 ا ر ب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر مالیت کا جدید فو جی ساز و سامان شامل ہے، جو پاکستان کو ملنا ہے اور اس میں وہ رقم بھی شامل ہے جو امریکی اور نیٹو کی فوجی رسد کو افغانستان تک پہنچانے کے لیے پاکستان کو ادا کی جاتی ہے۔ تجز یہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر امداد روکنے کا امکان نہیں ہےاور پیسے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر بنتے ہیں تاہم یہ ابتدا ءمیں بتائی جانے والی رقم سے خا صی زیادہ ہے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکی انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود پاکستان کے کچھ پروگرامز کو استثنا حا صل ہوگا، جن کا تعلق خود امریکہ کی اپنی قومی سلا متی سے ہےجبکہ اس میں پاکستان کو دی جانے والی نقد امداد بھی شامل ہے جو پاکستان کے ایٹمی ہتھیا روں کو محفوظ رکھنے کے لیے دی جاتی ہے۔سینئر عہدیدار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے پاس تما م تجاویز زیر غور ہیں اور اگر اسے مزید اقداما ت اٹھانا پڑیں، تو اس صورت میں پاکستان کی غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کی جا سکتی ہے یا آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کو روکا جا سکتا ہے۔