عمران نے بشریٰ بی بی کو شادی کی پیشکش کی

لاہور / کراچی 7جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ بی بی نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔وا ضح ہو کہ اس سلسلے میں پارٹی کے دیگر ارکان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے ۔