انڈر-19ورلڈ کپ میں بھارت نے افریقہ کو ہرایا

کرائسٹ چرچ، 09 جنوری (یو این آئی) آرین جویال (86) اور ہمانشو رانا (68) کی بہترین نصف سنچریوں کے بعد فاسٹ بولر اشان پوریل (23 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ سے پہلے منگل کو ہوئے ایک پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ کو 189 رنز سے ہرا دیا۔ ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آرین جویال کے 86 اور ہمانشو رانا 68 کی بہترین اننگز کی مدد سے آٹھ وکٹ پر 332 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر جنوبی افریقہ کو 38.3 میں 143 رنز پر ڈھیر کر 189 رنز سے میچ جیت لیا۔ جویال نے 92 گیندوں پر 86 رنز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رانا نے 69 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز بنائے ۔ابھیشیک شرما نے 35، انوکول رائے نے 28 اور کملیش ناگرکوٹ¸ نے ناٹ آ¶ٹ 26 رن بنائے ۔جنوبی افریقہ کے لئے اکھونا میاکا نے 40 رن پر تین وکٹ لئے ۔ ہندستان سے ملے 333 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 38.3 اوور میں 143 رن پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔جین ڈو پلیسس نے 82 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے ۔ہندستان کے لئے پوریل نے 23 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کیں۔