فرقہ وارانہ فساد ات اور مسلمانوں کی بدحالی کے لیے 90فیصد کانگریس ذمہ دار : غوث

پٹنہ 25اپریل (امتیاز کریم)جناب غوث نے کہا کہ ملک کی تقسیم سے لیکر فرقہ وارانہ فسادات اورمسلمانوں کی بدحالی کیلئے90فیصد کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔تقسیم سے قبل مسلم سماج کے لوگ36فیصد سرکاری نوکریوں میں تھے۔آج وہ فیصد گھٹ کر فقط2.5%رہ گئی ہے۔مسلمانوں کو ہراساں کرنے کیلئے کبھی بابری مسجد تو کبھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خودمختاری پر حملے کئے گئے۔آزادی کے بعدسے اس ملک میں60سال کانگریس نے حکو مت کیا اور اس دوران تقریباً5 ہزار چھوٹے بڑے فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے۔جس میں بھیونڈی،بھاگلپور،مراد آباد،ملیانہ،ہاشم پورہ وغیرہ کے فسادات کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔مراد آباد میں عید کے دن نماز کے وقت گولیاں چلیں اور سیکڑوں ضعیف،بچے شہید ہوگئے۔ مسلم گھروںمیں عید ،محرم میں تبدیل ہوگیا۔جناب غوث نے کہا کہ سلمان خورشید کن حالات میںایسا بیان دے رہے ہیں یہ تو وہ جانیں۔ کہیں ان کا یہ بیان سابق نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری کے اس بیان کی طرح تو نہیں جنہیںریٹائمنٹ سے ایک دن قبل مسلمانوں کیلئے دردجگا تھا کہ مسلم سماج ہندستان میں خوف ودہشت میں ہے مگر خود سچرکمیٹی کی رپورٹ کو نافذ نہیں کراسکے۔