تو سلمان خان کو اسلئے اپنا خاص دوست مانتے ہیں شریش کندر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

فلم میکر شریش کندر کبھی اپنے ٹویٹ تو کبھی اپنے آپسی اختلافات کے تحت اکثر خبروں میں رہتے ہیں ۔ کوریوگرافر فراہ خان کے شوہر شرویش کندر اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کا جھگڑا کبھی خبروں میں رہا تھا۔ کہا گیا کہ شاہ رخ نے انہیں غصہ میں طمانچاماردیا تھا۔اس لڑائی کے بعد  شاہ رخ خان اورفراہ خان کے درمیان فاصلہ پیدا ہو گئے تھے۔ لیکن شریش نے خود کہا کہ اگر فراہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تو کام کرنا چاہتی ہیں تو اہنیں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔

چوبیس مئی 1973 کوکرناٹک کے مینگلور میں پیدا ہوئے شریش کرنر نے بالی ووڈ میں اپنی شروعاتی فلموں میں ایڈیٹنگ سے کی تھی۔ اس کے بعد اسکرین رائٹنگ اور اپنا ڈائرکٹل ڈبیو انہوں نے فلم جان ے من سے کیا تھا ۔ اس وقت وہ فراہ خان کے شوہر ہیں دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شریش اپنے ٹویٹس کے لئے کافی مشہور ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے 1.49 ملین پیروکار ہیں۔

شاہ رخ کے ساتھ اپنے اختلافات کے تحت اس وقت جو بھی ہوا اس بات نے انہیں پوری طرح سے بدل دیا ۔ اس لڑائی نے انہیں ایک سب سے ضروری بات یہ سکھائی کی لوگوں سے امید نہ رکھو ۔ شریش نے ایک انٹرویو میں کہا تھا حادثات آپ کے ایندر کرواہٹ بھر دیتے ہیں ۔ اس واقع کے بعد میرا انسانیت سے یقین اٹھ گیا تھا ۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ جب آپ کسی پر بہت یقیب کرتے ہیں تو وہیں آپ کو نقصان پہونچنا شروع کر دیتا ہے ۔ ہالانکہ شریش کندر فلم انڈسٹری میں بھلے ہی دوست نہ بناتے ہوں ، لیکن سلمان خان کو اپنا سبس ے اچھا دوست مانتے ہیں ۔ سلمان کو لے کر شریش کندر کہہ چکے ہیں کہ وہ ایک ایسے انسان ہیں جو ہمیشہ اچھا اخلاق رکھتے ہیں ۔ سلمان اور میرے درمیان بڑا اجیب سا کنیکشن ہے ۔