وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر دورہ آج، پاکستان نے تشویش کا کیا اظہار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورہ پر ہوں گے ، جہاں وہ لیہہ کو پورے ملک سے جڑنے والی ‘‘ آل ویدر روڑ ‘‘ کی بنیاد بھی رکھیں گے۔علاوہ ازیں پی ایم مودی اور بھی متعدد پروجیکٹ کی کا افتتاح کریں گے۔

قبل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ نے دہشت گرد سے متاثر اور 2016 سے تشدد کے واقعات میں  اِضافہ دیکھنے والی کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں امید پیدا کی ہے ۔ گزشتہ برس اپنے یوم آزادی کے خطاب میں مودی نے کہا تھا کہ ’’ نہ گالی سے معاملہ ختم ہوگا ، نہ گولی سے ، معاملہ سلجھے گا ہر کشمیری کو گلے لگانے سے‘‘۔

اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم لیہہ میں 19ویں کشک بکولہ رنپوچ کے صد سالہ سالگرہ کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر زوجیلا سرنگ کی کام شروع ہونے کے موقع پر وہ ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ 14 کلو میٹر طویل زوجیلا سرنگ ، ہندستان کی سب سے طویل سرنگ کے ساتھ اور ایشیا کی سب سے دو سمت والی سرنگ ہوگی۔ وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے رواں سال کے اوائل میں ہی کل 6800 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ-1 اے ، کے سری نگر-

لیہہ سیکشن پر بالتل اور مینا مارگ کے درمیان اس سرنگ کی تعمیر ، آمدروفت اور رکھ رکھاؤ کو منظوری دی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر ، کارگل، اور لیہہ کے درمیان بارہ ماسی رابطہ فراہم ہوگا۔ ا س سرنگ سے موجودہ زوجیلا درّہ کو عبور کرنے میں صرف ہونے والا ساڑھے تین گھنٹے کا وقفہ گھٹ کر 15 منٹ ہوجائے گا۔ اس سرنگ کے نتیجے میں خطہ میں ہمہ جہت اقتصادی اور سماجی، ثقافتی اتحاد میں مدد ملے گی۔ اس کی کافی دفاعی اہمیت ہے