‘‘جھارکھنڈ میں بھوک سے ایک اور خاتون کی موت ، بیٹا بولا۔ ’’چار دن سے نہیں کھایا تھا کھانا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-june-2018

جھارکھنڈ کے چترام میں مبینہ طور پر بھوک سے موت کا معاملہ در پیش ہوا ہے ۔ خاتون کے شناخت مینا بتائی جا رہی ہے ۔ اور وہ کچرا بینے کا کام کرتی تھی ۔ وہ بیہار کے گیا بارچٹی کی رہنے ولی تھی ۔ واضح ہو کی اس حادثہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے ، جس میں مردہ خاتون کا بیٹا اپنی ماں کا لاش کندھے پر لادکر اسپتال جا رہا ہے ۔ بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں بھوک سے دوسری موت تھی۔ اس سے پہلے ہفتہ کے روز گریڈیہ میں بھی ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔

خبر کے مطابق ، خاتون اور ان کا بیٹا ایٹکھوری کے پریم نگر کے آس پاس رہتے تھے۔ مہلوک کے بیٹے نے بتایا کہ انہونے اور ان کی ماں نے گزشتہ چار دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چار روز سے ان کی کچرا بینے میں کوئی کمائی نہیں ہوئی تھی ، جس وجہ سے گھر میں کھانے کا کوئی سامان نہیں تھا۔ پیر کے روز اس کی ماں کی صحت اچانک خراب ہوئی تو انہیں کندھے پر لادکر اسپتال پہنچایا ، جہاں ڈاکرٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

چترا اسپتال کے سیول سرجن ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے بتایا کہ جب مریض کو اسپتال میں لایا گیا تھا تب اس کی موت ہو چکی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت کس وجہ سے کوئی اس کا پتہ پوسٹمارٹم کی ریپورٹ کے بعد ہی چلےگا۔

مذید انہوں نے کہا کہ جب بیٹا خاتون کولے کر اسپتال پہونچا تو ڈاکرٹروں نے بنع کسی تاخیر کے خاتون کا علاج شروع کر دیا ، جس میں پایا گیا کہ خاتون کی موت ہو چلکی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ نے معاملہ کی خبر پولیس کو دے دی ، جس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔