وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کو لے کر وقار یونس نے مانگی معافی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-june-2018

کرکٹر وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے معافی مانگی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب انگلینڈ اور پاکستان کے بیچ ہینڈگلے میں دوسرا میچ چل رہا تھا۔

یونس نے ٹویٹر پر لکھا: ” وسیم بھائی کی سالگرہ پر کل کیک کاٹنے کو لے کر معذرت خواہ ہوں۔ ہمیں رمضان کے مقدس مہینے کا اور جو لوگ روزے سے ہیں ان کا احترام کرنا چاہئے تھا۔ میری طرف سے یہ خراب کام تھا … معذرت۔ “

رمضان کے مہینے میں کیک کاٹنے کے لئے وسیم اکرم اور وقار یونس دونوں کو لوگوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔