پرنس بدر سعودی عرب کے پہلے وزیر ثقافت ہوں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-june-2018

ریاض۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے احمد بن سلیمان الرازی کو نیا وزیر محنت وفروغ تہذیب مقرر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے نو منتخب وزارت ثقافت میں بھی ایک وزیر کو مقرر کیا ہے ۔ آج جاری کئے گئے ایک شاہی فرمان کے مطابق پرنس بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کو نو منتخب وزارت ثقافت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ جناب رازی علی بن نصیر الغفیس کی جگہ لیں گے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، شاہی فرمان کے تحت جامعہ حفر الباطن کے ڈائریکٹرڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان الصویان کو برطرف کرنے کے بعد ڈاکٹر محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان القحطانی کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ فرمان کے مطابق وزارت ثقافت و اطلاعات کو دو الگ الگ محکموں کی شکل دیتے ہوئے نئی وزارت ثقاقت تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہزادہ بدر الفرحان آل سعود نئے محکمہ ثقافت کے وزیر ہوں گے۔ الشیخ عبداللطیف آل الشیخ کو مذہبی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔