اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو لگا بڑا جھٹکا ، پارلیمنٹ نے چھین لیا یہ اہم اور خاص اختیار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2018

تل ابیب پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں ، جس کے بعد اب پوری سیکورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ یہ فیصلہ دوسری بار ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگی اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم بھی کی گئیں ۔

اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور کیا گیا ، جس کے تحت اب پوری سیکورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی ۔ اسرائیل کے اخبار کے مطابق اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے ۔ واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔