وزارت خارجہ کے حصہ میں آرہی صرف ’تنقید‘ : سشما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

نئی دہلی : وزیر خارجہ سشما سوراج نے منگل کو وزارت خارجہ کی سوشل میڈیا پر جاری تنقیدوں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ان دنوں وزارت خارجہ کے حصہ صرف ’تنقید ‘ ہی آرہی ہے۔ محترمہ سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ برا محسوس کرنے کی ضرورت نیہں ہے۔ ان کی وزارت خارجہ کے حصہ تنقید ہی آرہی ہے۔

محترمہ سوراج نے راجیش چندرا نامی شخص کے ٹوئٹ کے جواب میں یہ ٹوئٹ کیا۔ راجیش نے ایک خاتون کے ٹوئٹ کا ذکر کیا۔ خاتون کے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ بالی اور انڈونیشیا میں پاسپورٹ گم ہوجانے پر کون پھنس گیا تھا۔

راجیش نے خاتون کے ٹوئٹ کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا یہ خاتون وزارت خارجہ کے خلاف اتنی سخت زبان کا استعمال کیوں کررہی ہے۔ افسوس کی بات ہے ہر شخص یہ سمجھ رہا ہے کہ مدد حاصل کرنا اس کا حق ہے ۔ برائے مہربانی تحمل سے کا م لیں۔

خیال رہے کہ بالی میں پھنسی ایک نوجوان خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس کے سفری دستاویزوں کے لئے 24گھنٹے سے زیادہ وقت کی تاخیر ہوئی ۔ خاتون نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے اپنا اصل ٹوئٹ ہٹانا پڑا کیونکہ میرے دوست کے پاس انچاہی کالس آنی شروع ہوگئی تھیں۔ محترمہ سوراج برائے مہربانی مجھے بتائیں اس معاملہ پر کیا کارروائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے 24گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔ سانپ نکلنے کے بعد صرف لکیر پیٹنے کا کام ہ ورہا ہے ۔ میں یہاں پھنسی ہوئی ہوں۔