کلیانپورمیں نیند کی حالت میں گلاریت کرکسان کاقتل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-July-2018

موتیہاری: ضلع کے کلیانپورتھانہ حلقہ کے پکڑی دیکچٹ پنچات کے چھپرابلی گاؤں میں رام سریے(40)کی بدھ کی دیررات سونے کے درمیان دھاردارہتھیارسے گلاکاٹ کرقتل کردیاگیا۔قتل کی وجہ کافی الحال پتہ نہیںچل سکاہے۔مقتول کسان کے ساتھ ساتھ سماجی کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیاکرتاتھا۔لواحقین نے بتایاکہ رام سریے رام کھاناکھاکرگھرکے باہرچارپائی پرسویا تھا،بیوی مینادیوی گھرکے اندرسوئی تھی۔رات کوکتے کی بھوکنے کی آوازسن کرباہرآئی توشوہرکے چھٹپٹانے کی آوازسنی اورجب نزدیک سے دیکھاتوشوہرخون میں لت پت گراہواہے۔ایک آدمی بھاگ رہاہے اورگلاکٹاہواہے۔شوہرکے بغل میں سوئے بچوں کے جسم پرخون کاپھہوارا ہے۔یہ سب دیکھ بیوی کے چلانے کی آوازسن کرلوگ موقع پرپہونچے اوردیکھ کرسب کی آنکھیں نم ہوگیئں۔خبرملنے پرپہونچی پولس نے جب لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کے بڑھاتولوگوں کاغصہ بھڑک اٹھا۔لواحقین کی مانگ پرڈاگ اسکاوائد پرلایاگیا۔کتے آدھے گھنٹے تک کھیت اورلوگوں کے دروازے پرگھوم کرموقع واردات پرآکربیٹھ گیا۔تک جاکرلوگوں نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری بھیجا۔جانکاری دیتے ہوئے نمائندے سے ڈی ایس پی شیلندرکمارنے بتایا کہ ایک شخص ابھینیش ٹھاکرکو نامزد بنایا گیا ہے جبکہ پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیااورجلدہی ملزم کوڈھونڈکرجیل بھیج دیاجائے گا۔