یوگی نے 74 بیمار افراد کو مالی مدد فراہم کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-July-2018

لکھنؤ 03 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگین بیماریوں میں مبتلا مختلف اضلاع کے 74 افراد کو 95 لاکھ 26 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ جن افراد کو یہ مالی مدد فراہم کی گئی ہے ان میں جونپور ضلع کے کنہیا لال، بہرائچ کی محترمہ نغمہ اور کانپور دیہات کے پرنس کمار وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد میں زیادہ تر کینسر، دل، گردے اور جگر سے متعلق بیماریوں میں مبتلا ہیں۔یہ مالی مدد وزیراعلی فنڈ سے دی گئی ہے۔