Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.
عمان،4جنوری:اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی شدید بارش سے صحرائی علاقوں میں پانی کی ندیاں بہہ گئیں۔بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال اور مناظر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ایک خوفناک منظر میں اردن کے دارالحکومت، عمان اور جنوبی گورنری کو ملانے والی صحرائی سڑک اپنے راستے میں موجود ہر چیز کو بہا کر لے گئی جہاں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے انتباہ کے باوجود سڑک پر ٹریفک چلتی رہی۔ اس دوران بارش کے پانے کے ریلے نے ایک بس کو الٹ دیا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بتایا کہ عمان کے جنوب میں زمیلہ کے علاقے میں صحرائی سڑک کو دونوں سمتوں سے کاٹ کر رکھ دیا، جسیموسلا دھار بارش کے کئی گھنٹے بعد کھولا جا سکا ہے۔پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے سب سے کہا کہ وہ اس وقت زمیلہ روڈ استعمال نہ کریں اور سڑک پر تعینات پبلک سیکورٹی جوانوں کی ہدایات پر عمل کریں۔پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ دوپہر کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ صحرائی سڑک پر بارش کی وجہ سے بہہ جانے والی بس کے اندر لوگ پھنسے ہوئے تھے، جہاں خصوصی ٹیمیں فوری طور پر اس مقام پر پہنچ گئیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بس کے اندر پھنسے 22 افراد کو بچا لیا۔پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے موسم کی حالت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور طوفانی ندیوں سے دور رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔