اسپین میں کشتی الٹ گئی، 13 افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

میڈرڈ،یکم جنوری : اسپین کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 45 مراکشی اسپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10 منٹ بعد پیش آیا تھا۔