امارات کی پہلی چاند گاڑی اپریل میں چاند پر اترے گی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.

ابوظہبی،14جنوری:متحدہ عرب امارات کے پہلے چاند مشن کے سلسلے میں روانہ ہونے والی چاند گاڑی ‘ راشد روور’ نے خلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز راشد روور سے زمینی پر موجود سائندانوں کی ٹیم کو تازہ ڈیٹا موصول ہوا ہے۔اماراتی ‘راشد روو’ نے اب تک کامیابی سے 1،34 ملین کلو میٹر کا خلائی سفر مکمل کیا ہے۔ امکانی طور پر چاند پر ماہ اپریل میں اتر سکے گی۔’راشد روور’ خالصتاً امارات کے سائنسدانوں اور انجینئیرز کی تیار کردہ چاند گاڑی ہے۔ اسے گیارہ دسمبر کو فلوریڈا کے خلائی مرکز سے چاند مشن پر روانہ کیا گا تھا۔ ‘راشد روور’ چاند پر اترنے کے بعد چاند کی سطح سے متعلق حقائق پر مبنی ڈیٹا زمین پر منتقل کرنا شروع کرے گی۔اس میں چاند پر موجود ذرارت، دھول، لینڈنگ ایریا کی ہیت اور موسم وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی دینے کے علاوہ دیگر حقائق کی بھی تصویر کشی کرے گی۔زمین پر موجود خلائی مرکز کی ٹیم نے ہر ہفتے ‘راشد روور’ سے رابطے کی صورت اس کے بارے میں ڈیٹا کا جائزہ لیگی اور راشد روور کی کامل درستی کے ساتھ ورکنگ کے بارے میں رپورٹس تیار کرے گی۔’راشد روور‘ کو چاند مشن پر روانہ کرنے والی زمینی ٹیم اس کے چاند پر اترنے سے پہلے 12 کے قریب ایسی فرضی اقدامات کرے گی جو چاند گاڑی کے چاند پر اترنے کے بعد کے امکانی ڈیٹا سے متعلق ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چاند گاڑی چاند کے کسی غیر دریافت شدہ حصے پر اترے گی۔