امریکہ میں طیارے کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan

واشنگٹن،03 جنوری :امریکہ میں ایئرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شخص طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ امریکی ریاست الاباما کے ایئرپورٹ پر ڈیلاس سے پرواز کے بعد طیارے کو مرمتی کام کے لیے پارک کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارے کا ایک انجن کھلا ہوا تھا۔امریکی فضائی کمپنی نے اپنے ملازم کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔