انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کو ورنداون کے آشرم میںپروچن سنتے دیکھا ئی دئیے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Jan.

نئی دہلی،06جنوری : سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ انوشکا شرما اور اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی ورنداون کے ایک آشرم میں پروچن سن رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیٹی وامیکا بھی اپنی ماں انوشکا شرما کی گود میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا ہاتھ جوڑ کر بیٹھا سنت پرمانند مہاراج کی تقریر سن رہا ہے۔ دونوں ورنداون میں دو دن کے قیام کے دوران مذکورہ آشرم گئے تھے۔ دونوں نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے تقریباً آدھا گھنٹہ آشرم میں گزارا۔ خبر کے مطابق دونوں نے وہاں کمبل بھی تقسیم کئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنت مہاراج کالے کوٹ میں ملبوس انوشکا کو چادر سے ڈھانپ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اور سنت بھی کرکٹر کو ہار پہناتے نظر آتے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ویڈیو سے پہلے کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں دونوں آشرم میں پراتھنا کرتے نظر آئے تھے۔ یہ جوڑا اپنے ورنداون ہجرت سے پہلے نئے سال کے موقع پر دبئی میں تھا۔