Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Jan.
ممبئی ،6جنوری :آئی پی ایل کے 16ویں سیزن سے قبل ممبئی انڈینز کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر ژائی رچرڈسن بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ اس انجری کی وجہ سے انہیں 2 سے 3 ہفتے تک میدان سے باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔ آئی پی ایل کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینز نے آسٹریلوی اسٹار فاسٹ باؤلر ژائی رچرڈسن کو ڈیڑھ کروڑ روپے میں نیلامی میں شامل کیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ژائی رچرڈسن بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ اس کے ہیمسٹرنگ میں تناؤ کی شکایت ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اگلے دو سے تین ہفتے تک میدان سے باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی جانب سے کھیلنے والے رچرڈسن کی انجری کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹیم کے کوچ ایڈم ووگس نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ اس وقت تک ٹیم میں واپس آجائے گا۔ رچرڈسن بدھ کو سڈنی تھنڈر کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔رچرڈسن کی انجری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کوچ ووگس نے کہا کہ ان کے ہیمسٹرنگ میں ہلکا سا مسئلہ ہے جسے ٹھیک ہونے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں،تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے اختتام سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ ہمارے پاس عالمی معیار کا طبی عملہ ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ وہ جلد از جلد میدان میں واپس آتے نظر آئیں گے۔واضح ہو کہ آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے ممبئی انڈینز نے آسٹریلوی فاسٹ بولر ژائی رچرڈسن کو 1.5 کروڑ روپے میں خریداتھا۔ اس صورتحال میں آئی پی ایل سے پہلے ان کی چوٹ ممبئی کے لیے ایک بڑا جھٹکا تصور کیا جاسکتا ہے۔