آدھار کارڈ میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کو بنایاگیاآسان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

نئی دہلی،04 جنوری: ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے خاندان کے سربراہ (ایچ او ایف) کی رضامندی سے آدھار کارڈ میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔آدھار کارڈ میں ایچ او ایف پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ ایک رہائشی کے رشتہ داروں کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا جیسے کہ بچے، شریک حیات، والدین وغیرہ، جن کے پاس اپنے نام سے اپنے آدھار میں ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے معاون دستاویزات نہیں ہیں، وہ یہ رشتے کے ثبوت کے دستاویز جیسے راشن کارڈ، مارک شیٹ، شادی کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ جمع کر کے کیا جا سکتا ہے جس میں درخواست دہندہ اور ایچ او ایف دونوں کے نام اور ان کے درمیان رشتے اور ایچ او ایف کی طرف سیاو ٹی پی پر مبنی تصدیق شامل ہو۔ اگر رشتہ کے ثبوت کا دستاویز بھی دستیاب نہیں ہے تو یو آئی ڈی اے آئی رہائشی کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ یو آئی ڈی اے آئی کے مقرر کردہ فارمیٹ میں ایچ او ایف کے ذریعہ ایک خود اعلانیہ جمع کرائے۔