آگ لگنے سے 150 سے زائد سلنڈر میں ہوا دھماکہ، 200 جھگیاں جل کر خاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

گروگرام،9جنوری: گروگرام کے سیکٹر 49 میں شدیدآتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ گھسولا گاوآں کا ہے جہاں پیر کے روز کم و بیش 200 جھگیاں آگ کی نذر ہو گئیں۔ شہر کے چار فائر بریگیڈ مراکز سے آگ بجھانے کے لیے 20 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔آگ اتنی زبردست تھی کہ دھواں اور لپٹیں دور تک دکھائی دے رہی تھیں۔ آگ سے جھگیوں میں رکھا سامان بھی جل کرخاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں شدت اس وقت بڑھ گئی جب یکے بعد دیگرے سلنڈر پھٹنے شروع ہوئے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 150 سے زائد سلنڈر دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئے جس نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں میں جھگیاں بنا کر لوگوں سے کرایہ وصول کیا جا رہا تھا۔ یعنی ان جھگیوں میں غریب لوگ کرایہ دے کر رہتے تھے۔ تقریباً دو سال قبل بھی اسی جگہ پر جھگیوں میں آگ لگنے سے کافی نقصان ہوا تھا۔ ان جھگیوں کے آس پاس کئی ایکڑ میں تقریباً ایک ہزار جھگیاں بنی ہوئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعہ آگ پر قابو پا لینے سے دیگر جھگیاں نذرِ آتش ہونے سے بچ گئیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کھانا بناتے وقت کسی ایک جھگی میں آگ لگی تھی جو دھیرے دھیرے دوسری جھگیوں تک پہنچ گئی۔ ایف ایس او نریندر سنگھ نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کی خبر 11 بج کر 55 منٹ پر ملی تھی۔ آگ بجھانے کے لیے سیکٹر 29، ادیوگ وِہار، سیکٹر 37 اور بھیم نگر فائر بریگیڈ مراکز سے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ جھگیوں میں آگ تیزی سے پھیلی اور کچھ ہی دیر میں اس نے 200 جھگیوں کو زد میں لے لیا۔ اآگ پھیلتے ہی جھگیوں میں کھانا وغیرہ بنانے کے لیے رکھے گئے سلنڈر پھٹنے لگے۔فائر بریگیڈ افسران کے مطابق جھگیوں میں رکھے 150 سے زائد سلنڈر جب پھٹے تو اس کی ا?واز دور تک سنائی دی۔ خوف کے سبب جھگیوں میں رہنے والے لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی اور اپنی جان بچانے کے لیے سبھی اِدھر اْدھر بھاگنے لگے۔ گھسولا میں جس جگہ جھگیوں میں آگ لگی تھی، وہاں پر ایک ہزار سے زیادہ جھگیاں بسی ہوئی ہیں۔ ٹین شیڈ میں جھگیاں بنا کر لوگوں سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس آدگی واقعہ میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔