Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.
سمستی پور،18 جنوری، ( فیروز عالم ): سمستی پور,دلسنگھ سرائے بازار سمیتی کرکٹ کلب کے زیراہتمام جاری رام لکھن مہتو میموریل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سیزن 2 کا آٹھواں لیگ میچ کرنا الیون چندولی اور بازار سمیتی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں چندولی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بازار سمیتی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 18.4 اوورز میں تمام وکٹیں کھو کر 124 رنز بنائے ٹیم کے وویک نے 35 رن، محمد چند نے 21 رن، نتیش نے 10 رن بنائے اور بولنگ میں محمد احسان نے 4، راجیش نے 2 اور گوپال اور سنیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی جواب میں چندولی کی ٹیم 13.3 اوورز میں 50 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اس طرح بازار سمیتی نے میچ 74 رنز سے جیت لیا چندولی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے آیوش نے سب سے زیادہ 13 رنز بنائے، جب کہ دیگر کھلاڑی 10 رنز بھی نہیں بنا سکے، اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے گیند بازی میں نتیش نے مخالف ٹیم پر تباہی مچائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ونے نے 2، اور ابھیجیت، پنکج اور اکشے نے 1-1 وکٹ حاصل کی اس میچ کا مین آف دی میچ نتیش قرار پائے جنہوں نے 5 وکٹیں اور 10 رنز بنائے اعزاز کی ٹرافی نتیش کو مہمان خصوصی رام کمار رائے نے پیش کی جس میں اس میچ کا افتتاح میونسپل کونسل کے وارڈ کونسلر محمد عمران شکیل نے کھلاڑیوں سے تعارف کروانے کے بعد کیا میچ کے دوران محمد نفیش اور پنکج کمار نے ججز کے فرائض انجام دیئے جبکہ اسکورنگ کا کام سمیر کمار روشن اور کمنٹری گرودیو کمار پٹیل اور وکاس کمار اور ششی نے کیا اس موقع پر نونیت کمار، سبھاش کمار سمیت کرکٹ کے بہت سے شائقین موجود تھے۔