برازیل کے سابق صدر نے شہریت کی درخواست نہیں کی: اٹلی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.

برازیلیا ،10جنوری:اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاگانی نے منگل کے روز کہا ہے برازیل کے سابق صدر جایر بولسونارو نے اطالوی شہریت کی درخواست نہیں کی۔خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘ کے مطابق تاگانی نے اطالوی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “بولسونارو نے شہریت نہیں مانگی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ شہریت حاصل کر سکتے ہیں”۔اتوار کو برازیلی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بولسونارو اطالوی شہریت کے خواہاں ہیں۔بولسونارو کے حامیوں نے برازیلیا میں طاقت کے مرکزی مراکز پرتنقید شروع کر دی ہے۔بولسونارو کے سیکڑوں حامیوں نے کانگریس کے صدر دفتر، سپریم کورٹ اور برازیلیا میں پلانالٹو کے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔جبکہ برازیل کی سکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں کی افراتفری کے بعد صدارتی محل اور کانگریس کے ہیڈ کوارٹر اور سپریم کورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔پیر کے روز پولیس نے بولسونارو کے حامیوں کے خیموں کو اکھاڑ پھینکا اور متعدد افراد کو گرفتار کرکیاتوار کے افراتفری کی صورتحال پرقابو پا لیا۔