Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.
بگہا، 19 جنوری: بہار کے بگہا کے نرول برول پنچایت میں واقع پپرا گاو?ں میں ایک شادی شدہ خاتون کی لاش مشکوک حالت میں ملی۔ شادی شدہ خاتون کا شوہر گجرات میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے ، اس لیے وہ گھر پر نہیں تھا۔ سسرال والوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے دیر رات خودکشی کی ہے۔ وہیں اس بات کا علم ا?ج صبح میکے کے لوگوں کو ہوئی۔ اطلاع کے بعد نگر تھانہ کی پولیس نے پپرا گاو?ں پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ میکے کے لوگوں کا الزام ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون ا?ٹھ روز قبل بگہا کے اہیرانی ٹولہ میں اپنے میکے سے پپرا میں اپنے سسرال گئی تھی۔مرنے والی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی جس جھونپڑی میں رہتی تھی اس کی اونچائی صرف 5 فٹ ہے اور اس کی بیٹی کی اونچائی تقریباً گھر جتنی تھی۔ ایسے میں وہ خودکشی کے قدم کیسے اٹھا سکتی ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی ساس اس کی بیٹی پر بہت تشدد کرتی تھی۔ اس لیے اس کی بیٹی میکے میں رہ رہی تھی۔ حالانکہ داماد کے کہنے پر ایک ہفتہ قبل بیٹی کو رخصت کر دیا گیا۔ کل شام سات بجے تک اس سے بات ہوئی، اس وقت تک وہ کافی خوش تھی۔ پھر کوئی غلط قدم کیسے اٹھا سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔
نگر تھانہ انچارج انیل سنہا نے بتایا کہ پپرا گاؤں سے ایک خاتون کا گلا دبا کر مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا شوہر گجرات میں رہتا ہے اور کام کرتا ہے۔ خاتون کا اپنی ساس اور دیور سے جائیداد کی تقسیم کو لے کر جھگڑا ہوا تھا اور یہ واقعہ بھی اسی درمیان ہوا۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔