بھاسو بابو کے شرادھ میں شامل ہوئے وزیراعلیٰ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

پٹنہ، 15 جنوری، (تاثیر بیورو) وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جے ڈی یو کے سینئر لیڈر آنجہانی بھاسو بابو عرف پہلوان جی کی پنڈارک واقع رہائش گاہ پہنچ کر ان کے شرادھ میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی بھاسو بابو عرف پہلوان جی کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی بھاسو بابو عرف پہلوان جی کے سوگوار کنبہ سے ملاقات کر کے انہیں صبر کی تلقین کی ۔اس دوران جے ڈی یو کے قومی صدرجناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، سابق وزیر ورکن قانون ساز کونسل جناب نیرج کمار، رکن اسمبلی مسز نیلم دیوی سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور معززین نے بھی آنجہانی بھاسوبابو عرف پہلوان جی کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔