Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.
تحریک پیغام اسلام کا مقصد معاشرہ بنانا اور ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا ہے: سید سیف الدین اصدق
بہار شریف (پریس ریلیز):شہر بہار شریف کے مشہور ومعروف محلہ بڑی درگاہ آستانہ مخدوم جہاں کے صدر دروازہ کے قریب مسافر خانہ ہال میں 8 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے دن سے 1 بجے تک ایک عظیم الشان تحریک پیغام اسلام کانفرنس منعقد ہوا جس میں شہر بہار شریف سے مختلف محلوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ صغری کالج کے امام و خطیب حافظ محمد سمیر نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے مجلس کا آغاز کیا۔ اس کے بعد حافظ محمد فخر الدین امام و خطیب مسجد تھوئی نے نعتیہ کلام کے چند اشعار پیش کئے۔ اس کے بعد حافظ و قاری محمد توصیف عالم پکی تالاب معلم مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے موضوع پر مختصر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مولانا محمود عالم مصباحی امام و خطیب مسجد نیا ٹولہ نے شاندار اصلاح معاشرہ پر مختصر خطاب کیا۔ اس کے مفکر اسلام خطیب ہندوستان حضرت حافظ و قاری مولانا سید شاہ سیف الدین اصدق چشتی بانی و صدر تحریک پیغام اسلام نے بہترین انداز میں صوفیانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اصلاح معاشرہ کی ضرورت ہے۔ اس لئے لوگ بے راہ روی کا شکار ہیں۔ آج اصلاح معاشرہ پر کوئی بات نہیں کرتا۔ آج نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔ آج ماں باپ اپنے بچوں کو پوری آزادی دے دی ہے۔ جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک پیغام اسلام کا اصل مقصد ٹوٹے دلوں کو جوڑنا ہے۔ ایک اچھا معاشرہ بنانا ہے۔ تاکہ قوم مسلم سماج میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جائیں۔ تحریک کا کام بھوکوں کو کھانا کھلانا، ننگوں کو کپڑا پہنانا، غریبوں کی مدد کرنا، یتیموں مسکینوں کے سر پر ہاتھ رکھنا، اسلام کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچانا تاکہ وہ بھی سمجھ سکے کہ میڈیا نے جو زہر مذہب اسلام کے خلاف پھیلایا ہے وہ سراسر غلط بلکہ اسلام تو امن و شانتی کا مذہب ہے۔ وہ خود امن و سکون سے جیو اور جینے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہر کے ہر محلہ میں چھوٹی چھوٹی محفل کرکے لوگوں سے مل کر دعوت دین کا کام کروں گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ زندگی بڑی تیزی سے ختم اور لوگ موت کے قریب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بخاری شریف کی حدیث ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہاری رہنمائی سے ایک شخص کو ہدایت مل جائے تو یہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ اور آخر میں معمار ملت حضرت مولانا سید شاہ نور الدین اصدق چشتی مہتمم مدرسہ اصدقیہ مخدوم شرف نے چند دعائیہ کلمات کہہ کر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سید شاہ محمد شہزاد عابدین، حضرت مولانا محمد محمود عالم رضوی امام و خطیب مسجد پکی تالاب، محمد صالحین خان، محمد مزمل، محمد تسلیم الدین، محمد ممتقیم، حافظ محمد ارشاد، محمد فیضان اصدق، حافظ محمد زین العابدین، حافظ محمد وسیم، حافظ محمد سہراب خان، حافظ محمد طفیل، حافظ محمد مہتاب چشتی، حافظ محمد افروز خان، محمد رہبر، محمد ارمان، محمد عالم خان، محمد افضال، حافظ محمد شارق، حافظ محمد خسرو کے علاوہ درجنوں لوگوں نے پکی تالاب، بسار بیگہ، مغل کنواں، خانقاہ، گڑھ پر، مخدوم باغ، بڑی درگاہ، نیا ٹولہ، پٹھان ٹولی، چھجو محلہ، کاغذی محلہ، کٹرہ پر، خاص گنج، مہوا ٹولہ، کٹھل ٹولہ، آشا نگر، سلو گنج، شیر پور سے کافی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔