Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
قاہرہ ،9جنوری:مصر میں ایک ہولناک واردات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کی صبح یہ لرزہ خیز واقعہ الدق?ل?ہ گورنری میں نبروہ شہر کے گاؤں تیرہ میں پیش آیا۔درندہ صفت نوجوان حمادہ العجوز نے اپنی بیوی کو ذبح کر کے اس کا سر جسم سے الگ کر دیا۔ پھر لاش کے پاس سیلفی لی اور بیوی کے گھر والوں کو بھیج دی۔ اس نے اپنی تصاویر لینے کے لئے میڈیا کو بھی خود بلا لیا۔الدقہلیہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل مروان حبیب کو گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ذبح کر دیا ہے اور لاش کے ساتھ تصویریں بنا کر اس کے گھر والوں کو بھیج دی ہیں۔ جب انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے بچوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دے دی۔سیکیورٹی فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جہاں پتہ چلا کہ شوہر حمادہ العجوز اپنی بیوی کی کٹی ہوئی لاش کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اپنے فیس بک پیج پر براہ راست نشریات میں بات کر رہا تھا۔ تفتیشی افسروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے تینوں بیٹوں کو پکڑ لیا اور انہیں ذبح کرنے کی دھمکی دی۔ معلوم ہوا کہ اس کی 26 سالہ ’’ز ، ?، ف‘‘ سے شادی 9 سال قبل ہوئی تھی۔ شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر حمادہ نے طیش میں آکر اسے ذبح کر ڈالا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان مستقل جھگڑے ہوتے ہیں اور دو سال قبل دونوں کے درمیان اختلافات ہوئے اور وہ علیحدگی اختیار کر گئے تاہم دو ہفتے قبل ان کے درمیان صلح ہو گئی اور وہ واپس اپنے گھر آگئی، تاہم اتوار کی صبح اس ہولناک واقعہ میں اسے ذبح کردیا گیا۔ تفتیشی افسروں نے ملزم کو پکڑ لیا اور بچوں کو بچانے میں کامیاب رہے۔