پٹنہ :22جنوری (تاثیر بیورو)جنتا دل یو پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین اوپندر کشواہا کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائیوں کےبیچ سیاسی حلقوں میں بیان بازی کا دورجاری ہے۔ دہلی ایمس میں علاج کر ارہے جنا ب کشواہا سے بی جے پی کے کچھ لیڈروں کی ملاقات کے بعد سیاسی ہلچل مزید تیز ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی کہا تھا کہ وودو تین بار پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ سب کو اپنا اپنا اختیار ہے۔ اس بیچ جناب کشواہا نے آج کہاکہ جنتا دل یو دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے۔ ہم اسے مضبوط کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی رہنمائوں کی ملاقات پر جناب کشواہا نے کہاکہ اسے طول دیا جارہا ہے۔ اس کا سیاسی معنی نہیں نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہاں تک کہ کہہ دیا کہ جنتا دل یو میں جو جتنا بڑا لیڈر ہے وہ اتنا ہی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔