Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.
مظفرپور/5 جنوری(نماٸندہ)ضلع کے کٹرہ بلاک میں واقع شہرت یافتہ مشہور و معروف ادارہ مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور پور میں 8 سال کی عمر میں عزیزی محمد عیان نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا,اس موقع پر عزیزی اعیان کو قاری بلال مظاہری نے قرآن دیکر اعزاز سے نوازہ,اللہ کے سچے کلام قرآن کریم کا ایک معجزہ یہ بھی ہیکہ بڑے تو بڑے ننھے معصوم بچے بھی قرآن کریم کو اپنے سینہ میں سجا لیتے ہیں,قرآن کریم اتنی با برکت اور مہتم بالشان کتاب ہیکہ اس کے بغیر اسلام نامکمل ہے,قرآن پر عمل کرکے ہی دنیا اور آخرت کی نعمت سے آراستہ ہوسکتے ہیں,روزمرہ پیش آنے والے مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے,اس لئے کوٹ کچہری جانے کے بجائے اسلامی عدالت میں قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمیں اپنے مسائل حل کروانی چاہیے,مذکورہ باتوں کا اظہار خیال مدرسہ ھذا کے مایہ ناز استاذ مولانا قاری بلال مظاہری نے اپنے تقریر کے دوران کیا مزید انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہمارے اوپر اللہ تبارک وتعالی کے بے شمار احسانات ہیں ان میں سے سب بڑا احسان آخری نبی کی امت میں پیدا فرماکر قرآن جیسی عظیم کتاب ہدایت سے ہمارے قلوب منور فرمایا,اللہ ہم تمام مسلمان بھائی کو قرآن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے,تکمیل ناظرہ قرآن معھدالطیبات منت نگر مادھوپور کے ناظم تعلیمات مولانا تقی احمد قاسمی نے اتنی کم عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے خوشی کا اظہار کیا اور خوب دادو تحسین سے نوازا,اس موقع پر مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور کے استاذ مولانا عبدالخالق قاسمی نے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور عزیزی اعیان کو دلی مبارکبادی پیش کی,اور کہا کہ آپ تمام طلبہ صرف پڑھنے پر اور اپنی علمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر توجہ دیں,قاری بلال احمد مظاہری نے اپنے شاگرد کے ناظرہ قرآن پر خوشی کا اظہار کیا اور مجلس میں موجود تمام طلبہ کو خوب محنت اور لگن کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی,اور کہا کہ اس مبارک کلام کو اپنے سینے میں سجاکر اپنے گھر اور خاندان کے لوگوں کو جنت میں لے جانے کا ذریعہ بنیں,اس موقع پر مدرسہ کے کارگزار ناظم مولانا منت اللہ رحمانی نے سارے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔قاری بلال نے قرآن کریم دیکر عزیزی محمد عیان کا اعزاز کیا۔