Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.
دربھنگہ(فضا امام) 17 جنوری:۔جدیو کے سینیر لیڈر و سابق مرکزی وزیر مملکت محمد علی اشرف فاطمی نے علی نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نہ جدیو میں کوئی ٹوٹ ہوگی اور نہ مہا گٹھ بندھن میں کوئی دراڑ آئیگی اگر کوئی ٹوٹ ہوگی تو بھاجپا اور این ڈی اے میں ہوگی کیوں کے بھاجپا نے اپنی حمایتی پارٹیوں کو ہی مستقل نقصان پہنچانے کا کام کیا ہے در اصل جناب فاطمی سے سوال کیا گیا تھا کہ ریاستی بھاجپا کے ترجمان نکھل آنند نے جدیو کے ٹوٹنے کی قیاس آرائیوں پر مشتمل بیان جاری کیا ہے جس کا وہ پوری طاقت سے دفع کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے نتائج سے سب کچھ صاف ہو جائے گا سب سے بڑی بات انہوں نے کہا کہ دلی کی سرکار جائیگی اور بہار کا لعل وزیر اعظم بنے گا یہ میں نہیں کہ رہا ہوں مہا گٹھ بندھن کے کارکنان و لیڈران کا مجاز بتا رہا ہوں اور انہوں نے زور دے کر کہا یہی ملک کے امن اور ترقی پسند عوام کا موڈ ہے انہوں نے کہا لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں امن،یکجہتی کا ماحول رہے بے روزگاری اور منہگائی کا خاتمہ ہو انہوں نے علاقائی ترقیاتی کاموں میں بینی پور سے علی نگر اور کرت پور بلاک حلقہ سے ہوتے ہوئے ریلوے لائن کے گزرنے کی ضرورت پر روشنی دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے علی نگر اسمبلی حلقہ میں عبدالباری صدیقی کے صوبے کے وزیر اور حلقہ کے ایم ایل اے رہتے ہوئے کی گئی ترقیاتی کاموں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کاموں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اس کے بعد جو کچھ ہو رہا ہے سب کی نظروں کے سامنے ہے مکھیا سے لے کر ایم ایل اے ہوں کہ ایم پی سبھی کو ترقیاتی کاموں کے لئے جوابدہ ہونا پڑتا ہے اسی درمیان جب ان سے کوشیشور استھان کے سوہروا گھاٹ میں ٹرک سمیت پل کے ایک حصہ کو ندی میں گرنے کے معاملہ میں صحافیوں نے گھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثہ کے لئے ریاستی حکومت اور انتظامیہ ذمہ دار ہے تو انہوں نے اسکا دفع کیا اور کہا کہ مذکورہ گھاٹ پر حکومت پل کی تعمیر کرانے ہی والی تھی اور اب بھی وہاں جلد تعمیر کرانے کے لئے عزم پیرا ہے آگے کہا کہ پل سے گزرنے والے ڈرائیور کو بھی چاہئے تھا کہ پل کی پائیداری اور وزن اٹھانے کی صلاحیت کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی لے جانا چاہئے جس میں اس کی جانب سے پوری لاپرواہی کی گئی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ افسوسناک اور پریشان کن ہے وزیر اعلی اور متعلقہ آفیسران کی جانکاری میں معاملہ جا چکا ہے اور وہ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں ریاست کی سیاسی صورتحال پر انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ہمارے لیڈر نتیش کمار،لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو ریاست ہی میں نہیں ملک کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔موقع پر ساتھ میں سابق ضلع پریشد رکن ڈاکٹر مکیش پرساد نرالا اور جدیو لیڈر رضا احمد خاں راجا وغیرہ موجود تھے۔