Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.
دربھنگہ(فضا امام) 18 جنوری:۔محلہ سراے ستارخاں میں واقع جمیلہ بیسک ایجو کیشن سینٹر کے احاطہ میں دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے نو منتخب نمائندے بالخصوص محترمہ انجم آرا صاحبہ میئر دربھنگہ ۔ محترمہ نازیہ حسن صاحبہ ڈپٹی میئر دربھنگہ، اور محترمہ شہناز پروین کاونسلر وارڈ نمبر 39 کےاعزاز اور استقبال میں ایک شاندار استقبالیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت مشہور و معروف سماجی وتعلیمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار چودھری۔پرنسپل سی، ایم ،سائنس، کالج دربھنگہ نےکی ۔متعدد جگہ پروگرام ہونے کی وجہ سے جناب سید محمد صبغتہ اللہ( ڈبو خاں) صدر مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ دربھنگہ،تشریف نہیں لاسکے۔ پروگرام کی نظامت سینٹر کے نگراں ڈاکٹر عبدالودود قاسمی(اسسٹنٹ پروفیسر) سی ،ایم ،بی ،کالج گھوگھر ڈیہا مدھوبنی نے کی پروگرام کا باضابطہ آغاز سینٹر کے ایک طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن کے بعد نعت پاک پیش کیا گیا، نوید فراز نے ایک بہترین تقریر پیش کیا، استقبالیہ کلمات سینٹر کے بانی و روح رواں جناب محمد سہیل ظفر نے پیش کیا۔ان ابتدائی کاروائی کے بعد ،سارے مہمانان اعزازی ،مہمان خصوصی،اور دیگر موقر حضرات کی عزت افزائی بوکے،شال،اور میمنٹو پیش کرکے کی گی،پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شہناز پروین وارڈ کاؤنسلر 39 کے شوہر جناب نصرت عالم نے مخلصانہ طور پر میر اور ڈپٹی میئر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کی توجہ اپنے وارڈ 39 کی طرف کراتے ہوئے گزارش کیا کہ میڈم ہمارا وارڈ بہت نیچے علاقے میں ہر برسات کے موسم کے علاوہ عام دنوں میں بھی اس علاقہ میں پانی لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے شب و روز کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ آپ دونوں ذمہ داران میرے وارڈ کے اس اہم مسئلہ کو زیر غور رکھیں اور جل جماو سے نجات دلائیں۔مجلس سے خطاب کرنے والوں میں جناب مشتاق اقبال( ڈائریکٹر انڈین پبلک اسکول باقرگنج) محمد شاہد اطہر ایڈوکیٹ(نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ)، جناب حافظ محمد عامر حسین سلفی چکزہرا،جناب جاوید انور۔ان حضرات کے بعد محترمہ نازیہ حسن ڈپٹی میئر نے اپنی گفتگو میں اپنے عزائم اور نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اصل اور سچی جیت اسی وقت مانوں گی جب میں دربھنگہ شہر کو ایک مثالی اور آئیڈیل شہر نہ بنا دوں آپ دعا کریں کہ میں اور ہماری میم میر صاحبہ کندھے سے کندھا ملا کر شہر کی ترقیاتی کاموں کے لیے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں۔محترمہ انجم آرا می دربھنگہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایی کہ حلف لینے کے بعد بعد جو میں نے اپنا پہلا بیان دیا ہے میں اسے سب سے پہلے عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کرونگی، وہ یہ کہ شہر سے آبی جماؤ کو ختم کرنا، پانی کی نکاسی کا بہترین اور معقول انتظام اس کے ساتھ ہی شہر سےجام کے مسئلے کو ختم کرنا یہ سب کام میرے ترجیحات میں سے ہیں۔ آخر میں صدر مجلس پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار چودھری نے اپنی ناصحانہ باتوں میں دونو ں نومنتخب ذمہ داروں سے کہا کہ بہت بڑا چیلنج آپ دونوں کے سامنے ہے میں آشا کرتا ہوں کہ آپ دونوں سماج کے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے شہر کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی مجھ سے جہاں کہیں بھی مشورے کی آپ کو ضرورت ہو میں ہر موڑ پر آپ کی مدد کو تیار ہوں ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر ذوالفقار انور، جمشید عالم ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ممتاز انور غزالی، انجینر آفتاب، ماسٹر ریحان صاحب، ڈاکٹر غلام محمد انصاری، انجینر عرفات،انجینئر محمد شہباز ،محمد شاہنواز، پروفیسر سونو رجک،ڈاکٹر محمد وجیہ الحق ،ڈاکٹر محمد جمشید عالم، منظر الحق، منظر صدیقی،حافظ محمد ثاقب ضیاء، مشتاق اقبال ،محمد جنید عالم ، محمد جاوید عالم، خورشید ربانی ایڈووکیٹ، محمد جلال الدین اکبر گڈو ایڈووکیٹ،ماسٹر شکیل بھائی، ماسٹر عمران شبیر، نصرے قادری، مسرور فیضی،ذیشان عالم ، حمیداللہ ظفر، امجد عالم، ماسٹر محمد امتیاز عالم ان کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے آخر میں کلمات تشکر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی نے ادا کیا اور صدر محفل کی اجازت سے مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔