جنرل باجوا کے حکم پر فرح گوگی کو باہربھیجا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

اسلام آباد،12جنوری:پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی کی قریبی دوست فرح گوگی کو سابق فوجی سربراہ جنر ل باجواہ کے حکم پر باہر بھیجا گیا۔ فرح گوگی کے خلاف بدعنوانیو ںکے کئی مقدمے عدالت میں پڑے ہیں اور جوں ہی عمران خان کی حکومت گری تو وہ فوراً ملک سے فرار ہوگئے۔ اور آج کل دبئی میں مقیم ہیں۔ فیصل واڈا نے کہا کہ جنرل باجوا کے علم میں تھا کہ فرح گوگی کو بیرون ملک جانا ہے۔ لیکن انہوں نے اس میں کوئی بھی رکاوٹ پیش نہیںکی۔ فرح گوگی عمران کی بیوی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست مانی جاتی ہے اور ان پر یہ الزام ہے کہ عمران کو توشے خانہ سے ملے تحائف کو انہو ںنے ہی دبئی میںبھیجا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل باجوا کو لگ رہاتھا کہ اگر فرح گوگی کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے تو عمران خان اسے ذاتی حملہ سمجھیںگے۔ اس لئے وہ اس معاملے کو رفع دفع کرنا چاہتے تھے۔ اس دوران حکومت نے فرح گوگی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔