Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.
خدا بخش لائببریری میں ہندی کے مشہور ادیب کملیشور کی یوم پیدائش( ۶ جنوری) کے موقع پرکتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ان کی مطبوعات کے ساتھ ساتھ ان پر لکھی گئی کتابوں کی بھی نمائش لگائی گئی۔اس نمائش میں طلبا اور طالبات نے شرکت کی اور اس سے مستفید ہوئے۔
ہندی ادیب کملیشور کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں ان کے ناول کتنے پاکستان،ایک اور چندر کانتا قابل ذکر ہیں۔انہیں ساہتیہ اکادمی انعام سے بھی نوا زاجا چکاہے۔سوامی وویکا نند کی یوم پیدائش(۱۲ جنوری ) کے موقع پربھی کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میںوویکانند کی کتابوں کے ساتھ ان کے حیات و افکار پر مبنی کتابیں بھی پیش کی گئیں جسے طالب علموں نے دلچسپی دکھائی اور مستفید ہوئے۔
ان کی کتابوں کے مطالعہ سے ہمیں حب وطنی،روحانیت کے لئے تحریک دیتی ہے۔