دوسرا سالانہ تذکرہ حافظ ملت و انعامی مقابلہ تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

دربھنگہ (فضا امام) 4 جنوری : مولانا غلام سرور مصباحی کی اطلاع کے مطابق جامعة فاطمۃ الزہرا ، دونار چوک ، دربھنگہ (بہار) کا دوسرا سالانہ تذکرہ حافظ ملت و انعامی مقابلہ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔ یہ پروگرام تین روزہ تھا جس میں جامعہ ھذا کی تقریباً ڈیڑھ سو طالبات نے مختلف عنوانات کے تحت حمد، نعت، منقبت اجتماعی و انفرادی کےساتھ عربی انگریزی اور اردو تقریری مقابلے میں حصہ لیا-جس میں ہر عنوان کے تحت اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈ و سند سے نوازا گیا- جس میں فیصل کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد آفتاب عالم مصباحی جھارکھنڈ، حضرت مفتی فیروز القادری  مدھواپور،حضرت مولانا مصطفی رضا نوری مصباحی سیتامڑھی و حضرت مولانا حشمت رضا مصباحی دربھنگہ موجود تھے، جج حضرات نے جامعہ کے طالبات کی کار کردگی کو خوب سراہا اور روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔ آخیر میں جامعہ کے سربراہ حضرت علامہ محمد تحسین رضا مصباحی نے باہر سے آئے ہوئے  تمام مہمان اور معاونین حضرات کا شکر ادا کیا اور کلیدی خطبے میں  فرمایا کہ اس طرح کے مقابلہ جاتی  پروگرام طالبات کے پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس سے ان کی خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہوتی اورنکھرتی ہیں نیزدیگر طالبات میں بھی مقابلے میں شرکت کاشوق و ذوق پیدا ہوتا ہے – اخیر میں صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا.