دوسرا ناک آؤٹ میچ میں کھرنا اسپورٹنگ کلب نے ماری بازی۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

ٹھاکرگنج،/کشن گنج(محمد محیط حسن رضا):کشن گنج ضلع کے تاریخی گاندھی میدان ٹھاکر گنج میں ٹھاکر گنج کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹھاکر گنج ٹی ٹوئنٹی چیلنجر ٹرافی کا دوسرا ناک آؤٹ میچ نیپال بل بلاسٹرز اور کھرنا اسپورٹنگ کلب ٹھاکر گنج کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں کھرنا اسپورٹنگ ٹیم ٹھاکر گنج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کا آغاز بھارت اور نیپال کے قومی ترانوں سے ہوئی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر بی جے پی لیڈر بجلی پرساد سنگھ موجود تھے اور کھلاڑیوں کا حوصلا افزائی کرتے رہے۔ میچ کی پہلی اننگز میں نیپال نے بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور کھرنا کو 172 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں کھرنا اسپورٹنگ کلب ٹھاکر گنج نے 18 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور نیپال کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ مین آف دی میچ کھرنا ٹیم کے شاہنواز کو دیا گیا جنہوں نے 40 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ صدر کنہیا لال مہتو، سکریٹری جہانگیر عالم،  امیت سنہا، روہت جیسوال، بٹو، سنجیو جھا، گووند چودھری، اروند جھا، شانتو منڈل، امرجیت چودھری، ہریتھک چودھری، گڈو ٹھاکر، اندراجیت چودھری، آرین چودھری، سوراجیت چودھری، آرین چودھری وغیرہ موجود تھے۔