دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی رہے گی متاثر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.

نئی دہلی ،10جنوری:دہلی جل بورڈ کے حیدر پور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ڈبلیو ٹی پی) فیز I میں پائپ لائن کا انٹر کنکشن کا کام جاری ہے۔ جس کی وجہ سے 12 جنوری کی صبح 10 بجے سے 13 جنوری کی رات 10 بجے تک کئی علاقوں میں پانی کی سپلائیمتاثر رہے گی۔ ڈی جے بی نے لوگوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈی جے بی کے مطابق اس کام کی وجہ سے راجہ گارڈن، پنجابی باغ ایکسٹینشن، رمیش نگر، خیالہ، موتی نگر، ٹیگور گارڈن، تہاڑ گاؤں، تلک نگر، پاکٹ-بی وکاسپوری، راجوری گارڈن، ہری نگر، سبھاش نگر، وشنو گارڈن، شاردا نکیتن، سینک وہار، ہرش وہار، پتم پورہ، وزیر پور کا حصہ، کیشو پورم، جے جے کالونی اور گاؤں وزیر پور، تری نگر، کنہیا نگر، جور باغ، ہرش وہار، راجہ پارک، سری نگر، لارنس روڈ انڈسٹریل ایریا، جیلر والا باغ اور آس پاس کا علاقہ۔ حیدر پور ولیج، شالیمار باغ (تمام بلاکس)، امبیڈکر کالونی (حیدر پور)، نارتھ اینڈ ایسٹ پتم پورہ، میرا باغ اور تمام آس پاس کے علاقے، منگولپوری انڈسٹریل ایریا فیز-2، سنت نگر، آنند وہار، شکتی وہار، پاکٹ-1 مغربی پوری ہری سنگھ پارک، اشوک نگر، مانسروور گارڈن، اتم نگر کا حصہ، اندرا پوری، مایا پوری، ٹوڈا پور گاؤں، نارائنا گاؤں اور وہار، نارائنا انڈسٹریل ایریا فیز -1 اور 2، اندرا پوری کالونی اور جے جے سی، کیرتی نگر، منگل پوری، سلطان پوری، گاؤں، امن وہار، ہری انکلیو-1 اور 2، رمیش انکلیو، کراری، بیگم پور گاؤں، سیکٹر-20 سے 35 روہنی، شہباز گاؤں اور آر ڈیری، پرہلاد پور، جین کالونی اور آس پاس کی کالونیوں کے علاوہ کئی علاقوں میں پانی نہیں ہوگا۔لوگ انٹر کنکشن کے کام اور پانی کی سپلائی بند ہونے کے دوران پانی کے ٹینکر کے لیے 1916 (ٹول فری نمبر) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔