د یدی کی رسوئی کو اسپتالوں اور ہاسٹلوں میں نافذ کرائیں

Taasir Urdu News Network – Md.Arshad 23st Jan.

پٹنہ، 22 ​​جنوری (تاثیر بیورو)وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج سمادھان یاترا کے دوران نوادہ میں دیدی کی رسوئی کا افتتاح کیا ۔ بعد میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ سبھی سرکاری میڈیکل کالج ،اسپتال اور سرکاری ہاسٹلوں میں دیدی کی رسوئی کو چلایا جانا ہے۔اسے جلد سے جلد سبھی جگہ نافذ کرائیں ۔ انہوں نے نوادہ کے بعد پٹنہ کے دنیاواں میں بھی جیویکا دیدی کے کاموں اور حکومت کی جانب سے چل رہے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سمادھان یاترا کے دوران نوادہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع کے تحت نوادہ بلاک کے بھگوان پور پنچایت کے کبیر پور گاؤں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے بھگوان پور گاؤں میں ڈائریکٹوریٹ آف ہارٹیکلچر کی طرف سے منعقدہ نمائش، چھوٹے آبپاشی سسٹم کے تحت آلو اور گندم کی کاشت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع باغبانی ڈیولپمنٹ کمیٹی نوادہ، ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفس نوادہ کے زیر اہتمام نمائش میں آرگینک طور پر تیار کردہ مشروم، پان کی پتی، کیلا، پپیتا وغیرہ کا مشاہدہ کیا اور کاشت کاروں سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پالی ہاؤس میں ہائیڈرو فونک فارمنگ کے ذریعے لیٹس/بیلس کی کھیتی، نامیاتی طور پر تیار کردہ ٹماٹر، امرود، مولی، بیگن وغیرہ کی کاشت کے بارے میں کاشتکاروں سے معلومات لیں۔ وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی ہال کبیر پور میں بہار مہادلت ڈیولپمنٹ مشن کے تحت چلائے جانے والے بھارتی کشور گروپ کی لڑکیوں سے گفتگو کی۔وزیر اعلی نے کبیر پور گاؤں کا دورہ کے دوران وزیراعلی گرامین سولر لائٹ منصوبہ، جل-جیون- ہریالی مہم، ہر گھر نل کا جل، ہر گھر پکی گلی اور نالی اسکیم کے تحت مرمت شدہ کنوؤں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مسلسل روزگار اسکیم کے استفادہ کنندگان کی طرف سے کھولی گئی راشن / میک اپ کی دکانوں،اور گائے اور پولٹری فارمنگ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر ادھمی منصوبہ کے استفادہ کنندگان کو موقع پر ہی چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صنعت کی جانب سے منعقدہ نمائش کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل کاروباری اسکیم، چیف منسٹر ویمن انٹرپرینیور اسکیم وغیرہ کے سلسلے میں دیئے گئے فوائد کے بارے میں افسران سے جانکاری لی۔وزیر اعلیٰ نے مختلف جیویکا گروپ کی دیدیوں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مسلسل روزی کمانے کی اسکیم کے تحت 545 مستفید خاندانوں کو 1 کروڑ 91 لاکھ روپے کا چیک اور جیویکا دیدی کو مسلسل روزگار اسکیم کے لیے ایک کٹ دی۔وزیراعلی نے چیف منسٹر انٹر کاسٹ میرج پروموشن گرانٹ اسکیم، چیف منسٹر ڈس ایبلڈ میرج پروموشن گرانٹ اسکیم،وزیراعلی اقلیتی روزگارقرض اسکیم، وزیراقلیتی اسٹوڈنٹ پروموشن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چیک دئیے۔ انہوں نے بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے استفادہ کنندگان اور اسکلڈ یوتھ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ انہوں نے پرائمری اسکول کبیر پور میں سات عزائم منصوبہ-2 کے تحت مہادلت، دلت، اقلیتی اور انتہائی پسماندہ طبقے کے اکشر آنچل منصوبہ کے تحت منعقد کیے گئے ساکشر ساکھی مہم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بنیادی خواندگی کا امتحان پاس کرنے والی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ دیا۔وزیر اعلیٰ نے پنچایت سرکاربھون بھگوان پورکے قریب مربوط فش-کم-ڈک فارمنگ کا جائزہ لیا اور افسران سے تفصیلی جانکاری لی۔ انہوں نے لائبریری اور محکمہ زراعت کی جانب سے زرعی مشینری سے متعلق لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو رعایتی شرح پر دی جانے والی زرعی مشینری کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ لوگوں کو دھان کاٹنے والی مشین کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس سے کٹائی کئے چاول کا معیار بہت بہترہوتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم تمام اضلاع میں جا کر ہر چیز کو جانچ کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کہاں اور کتنا کام ہوا ہے۔ غریب اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے جو کام کیا جا رہا ہے اس سے انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ کہیں جاتے ہوئے اگر پتہ چلے کہ یہاں کام نہیں ہو رہا ہے تو ساتھ ہی ڈی ایم سے اسے دیکھنے کو کہتے ہیں۔ اس بار کم بارش کی وجہ سے بہار کے 9 اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے ان علاقوں کا فضائی سروے کیا تھا اور کچھ جگہوں پر جاکر بھی دیکھا تھا۔کم بارش کے سبب جو کسانوکھیتی نہہں کرپائے تھے ان کو جو مدد دینی تھی ہم لوگ دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جو کچھ بھی تیار کیا گیا ہے اس کی خریداری کا کام بھی جاری ہے۔ مزید کیا کرنے کی ضرورت ہے یہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔ نوادہ میں گنگا کا پانی پہنچنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد گنگا کا پانی نوادہ کے ہر گھر تک پہنچ جائے گا۔ اس سال چند ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ہم نےتجویز دیا ہے کہ گنگا کے پانی کو کس راستے لے جایا جائے۔ گنگا کاپانی پہنچانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے جننائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل، بدھول (نوادہ) کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہاسٹل کے احاطے میں پودا لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے جن سات سماجی پاپ کا ذکر کیا ہے ان کو تمام سرکاری عمارتوں میں نشان زد کیا جانا چاہیے۔ ہاسٹل کے معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے طلباء سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ کشل یووا پروگرام کے تحت دی جانے والی مفت کمپیوٹر ٹریننگ، جننائک لائبریری کم ڈیجیٹل اسٹڈی سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد،انہوں نے طلباء سے بات کی اورافسران کو خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلی نے جنانائک کرپوری ٹھاکر کوخراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جنائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل میں دیدی کی رسوئی خانے کا افتتاح کیا اور اس کا معائنہ کیا۔ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیدی کی رسوئی کو تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں اور سرکاری ہاسٹلوں میں چلایا جائے، اسے جلد از جلد ہر جگہ نافذ کیا جائے۔معائنہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے جنائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل کا آغاز کیا تھا۔ ہم نے بہت پہلے اس کا آغاز کئی جگہوں پر کیا تھا۔ کسی وجہ سے دو تین جگہوں پر تعمیر نہیں ہو سکی۔ ہم ہمیشہ اس کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ یہاں کا ہاسٹل پہلے ہی تیار ہے۔ یہاں زیر تعلیم طلباء کو ہر قسم کی تعلیم دی جارہی ہے۔ یہاں ہر چیز سکھائی اور بتائی جا رہی ہے۔ یہ تمام انتظامات غریب اور پسماندہ طلبہ کے لیے کیے گئے ہیں۔ پٹنہ کی طرح نوادہ میں بھی اچھے پارک کی تعمیر کے مطالبہ کےسوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہاں پارک کی تعمیر بھی ہو گی۔ وزیراعلیٰ کا مقامی عوامی نمائندوں، قائدین اور ضلعی انتظامیہ نے خیر مقدم کیا۔ دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔سمادھان یاترا میں آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، صنعت کے وزیر اور نوادہ ضلع کے انچارج وزیر جناب سمیر کمار مہاسیٹھ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، ایم ایل اے محمد کامران، رکن اسمبلی محترمہ نیتو کماری، چیف سیکریٹری جناب عامر سبحانی، ایڈیشنل چیف سکریٹری تعلیم جناب دیپک کمار سنگھ،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس لاء اینڈ آرڈر جناب سنجے سنگھ، کمشنر مگدھ ڈویژن مسٹر۔ میانک بربرے، انسپکٹر جنرل آف پولیس مگدھ ریجن مسٹر شترنیل سنگھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی مسٹر منوج کمار،ڈی ایم نوادہ مسز ادیتا سنگھ،ایس پی نوادہ مسٹر امبریش سمیت دیگر عوامی نمائندے اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔