Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.
نئی دہلی ،10جنوری:دہلی کے مایا پوری میں اے ایس آئی شمبھو دیال پر چاقو سے حملے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں ملزم اے ایس آئی شمبھو دیال کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ پھر بیچ راستے میں موقع پا کر ملزمان نے اے ایس آئی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس دوران اس نے اے ایس آئی پر چاقو سے کئی وار کئے۔واضح رہے کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی شمبھو دیال کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ شمبھو دیال اصل میں گاؤں گاولی بہاری پور، تحصیل نیم کا تھانہ سیکرراجستھان کے رہنے والے ہیں۔ پسماندگان میں بیوی سنجنا، دو بیٹیاں گایتری اور پرینکا اور بیٹا دیپک چھوڑ گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے ان کی موت پر سوگ منایا ہے۔ صبح ان کی موت کی خبر سنتے ہی دہلی پولیس کے اہلکار قرول باغ کے اسپتال پہنچنے لگے۔4 جنوری کی شام چار بجے ایک خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس کو بتایا کہ بدمعاش نے اس کے شوہر سے موبائل چھین لیا ہے۔ معاملہ تھانے میں اے ایس آئی شمبھو دیال کو سونپا گیا۔ خاتون کو ساتھ لے کر وہ اس کی ہدایت کے مطابق دہلی-ریواڑی ریلوے لائن کی طرف چلے گئے۔ جہاںجھگی میں خاتون نے ملزم کو پہچان لیا۔پلک جھپکتے ہی شمبھو نے اسے پکڑ لیا اور تھانے لے جانے لگے۔ اس سے پہلے کہ وہ تھانے پہنچیں، ملزم انیس نے اچانک ان کے پیٹ، کمر، گردن سمیت کئی جگہوں پر چاقو سے وار کیا۔ اس کے باوجود شمبھو نے ہمت نہیں ہاری، وہ اسے کنٹرول کرتا رہا۔ اسی دوران ان کے ساتھ موجود خاتون اور اس کے شوہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسی دوران اسٹیشن انچارج انسپکٹر روی کانت بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انیس کو قابو کر لیا۔ دوسری جانب پہلے پولیس نے انیس کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی، اب شمبھو دیال کی موت کے بعد ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی جائے گی۔