Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan
ماسکو،03 جنوری :روس نے نئے سال کے موقع پر یوکرین پر ڈرون حملے کیے جن پر نئے سال کی مبارکباد کے پیغام لکھے تھے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر ڈرونز کے تباہ شدہ ملبے کی تصاویر شیئر کیں جن پر روسی زبان میں ’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’بُوم‘ لکھا تھا۔رپورٹس کے مطابق روسی ڈرونز پر آتش بازی اور تحائف کی تصاویر بھی بنی ہوئی تھیں۔کیف کے پولیس چیف نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ بچوں کے کھیلنے والے گراونڈ سے ملنے والے ڈرون پر گھٹیا پیغام لکھا تھا۔اس کے علاوہ یوکرین کی حکومت نے بھی یہی تصاویر شیئر کیں۔دوسری جانب یوکرینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر 45 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔