Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
بھاگلپور (منہاج عالم) ہر سال کی طرح امسال بھی روٹری کلب بکرم شیلا پینک کے ذریعہ کڑاکے کی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے شہر کے برہ پورا میں 150 غریب بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا .جس میں تقریب 12 معزور اور55- 50 ضعیف کے ساتھ خواتین بھی شامل تھے .کمبل تقسیم کا انتظام وارڈ نمبر 33 کی نئ وارڈ پارشد افسانہ نے کی تھی اور رفعت جہاں اور صادق نے تعاون کیا.اس موقع پر کلب کی صدر انجنا پرکاش سکریٹی کملا ساہو سابق صدر گایتری سنگھ کرن گوسوامی اور چندنا چودھری رینا کماری ببیتا ساہا موجود تھی .کمبل تقسیم میں رینو سنگھ رنجیتا جئسوال سدھا پانڈے مر لا گھوس کا یوگدان رہا .