روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے ہفتہ روزہ نشست میں دوستانہ میچ راجگیر کی سیر صحت جانچ کیمپ وغیرہ کی تجویز کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

پٹنہ سیٹی 9جنوری ( ذوالقرنین) روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کا ہفتہ روزہ نشست کلب کے سابق صدر ونود جھن جھن والا کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کلب کے ممبروں نے شرکت کیا نشست میں موتیہ بیند کیمپ کی کامیابی کے لئے صدر چیئر مین مدد گار چیئرمین کا شکریہ ادا کیا گیا ساتھ ہی آئندہ سلور جوبلی سال میں اس کی بہتری کی گنجائش پر غور و خوص کیا گیا وہی اس نشست میں روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ اور پٹنہ سیٹی پریس میڈیہ کے درمیان ایک دوستانہ میچ منگل تالاب میں واقع اسٹیڈیم میں منعقد کرانے کا فیصلہ لیا گیا جس کے چیئر مین سابق صدر سنجیو کمار یادو کو منتخب کیا گیا ہے نشست میں کلب کے صدر گوند چودھری نے روٹری فیملی کے ساتھ راجگیر سیر و تفریح کا تجویز رکھا جس کو موجود ممبران نے با اتفاق رائے پاس کر دیا روٹری سمراٹ کے زیراہتمام فروری ماہ میں میگا صحت جانچ کیمپ کا انعقاد پٹنہ سیٹی ڈویژنل علاقہ میں کرنے جا رہا ہے اس کی اطلاع صدر گوند چودھری نے دی ہے تمام ممبراں نے اس میں تعاون کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے تعلیمی حلقہ میں اپنی خدمات دیکر کئی بے سہارا طالب علموں کو درس و تدریس میں اپنی جانب سے تعاو ن سماج کی خد مت میں ایک سچے روٹرین کے طور پر حصہ لینے والے پروفیسرونئے کرشن پرسادکو روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کی جانب سے اعزازسے نوازا گیا جہاںFirst Lady of theClub محترمہ رینا چودھری نے روٹری سمراٹ کی جانب سے انہیں میمنٹوپیش کیا وہی چارٹرصدر وجئے یادونے دو شالا پیش کر انہیں اعزاسے سرفراز کیا