Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.
دبئی، 7 جنوری : جی ایم آر کی ملکیت والی دبئی کیپٹلز ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ۔20 لیگ میں دھوم مچانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 13 جنوری 2023 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس لیگ میں کل چھ فرنچائزی ابوظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز حصہ لے رہی ہیں۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل، دبئی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز نے کہا’’دبئی کیپٹلز کا حصہ بننا اور متحدہ عرب امارات میں ایک نئی لیگ کا حصہ بننا بہت پرجوش ہے۔ ہماری ٹیم غیر معمولی طور پر اچھی اور متوازن ہے۔ ہمارے پاس ہر اس کھلاڑی کا بیک اپ ہے جو پہلے الیون کا حصہ ہوگا‘‘۔
دبئی کیپیٹلز کے دو سپر اسٹار کھلاڑی جو روٹ اور رابن اتھپا ہیں، دبئی کیپیٹلز کیمپ میں ان کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر سیمنز نے کہا،’’آپ تجربے کی قیمت نہیں لگا سکتے۔ ان دونوں نے اپنے کیریئر کے دوران کرکٹ میں ہر ممکن حالات کا سامنا کیا ہوگا۔ انہیں معلوم ہوگا کہ ٹورنامنٹ کے دوران مشکل حالات میں ٹیم کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔ وہ دونوں ورلڈ کپ کے فاتح ہیں اور یہ ہمارے لیے بڑی بات ہے‘‘۔
ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ وہ دبئی کیپٹلز کے کپتان روومین پاول کا میدان میں برتاؤ پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ “روومین نے گزشتہ سال بطور کپتان دو ٹورنامنٹ جیتے، پہلے کیریبین پریمیئر لیگ اور پھر سپر 50 کپ میں ۔تو آپ جانتے ہیں کہ وہ ایک فاتح ہیں اور یہ ان کے کپتان ہونے کی سب سے بڑی خوبیوں میں سے ایک ہے۔وہ پرسکون انسان ہیں اور مجھے میدان پر ان کا برتاو پسند ہے‘‘۔
سیمنز نے دبئی کیپٹلز کیمپ میں یو اے ای کے ٹیلنٹ کے بارے میں بھی بات کیج۔ انہون نے کہا ’’ہمارے پاس متحدہ عرب امارات کے چار باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ہمارے پاس دو تیز گیند باز (حضرت لقمان اور راجہ عاکف اللہ خان) ہیں جن کے پاس اچھی مہارت ہے اور ایک نوجوان بائیں ہاتھ کا اسپنر (جش گیانی)ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی -20 میںجش کا تجربہ آنے والے سالوں میںیو اے ای کرکٹ اور دبئی کیپٹلز کو مدد فراہم کرے گا۔ایک اورکھلاڑی چراغ سوری ہیں، جو ٹاپ آرڈر میں ایک دلچسپ بلے باز ہیں‘‘۔
دبئی کیپٹلز کا مقابلہ 13 جنوری 2023 کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔