Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
ضلع یوم تاسیس پر 14/جنوری کو پربھات پھیری نکلےگی، مرکزی تقریب ٹاؤن ہال میں ہوگی۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی )۔ انچارج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کم ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر منوج کمار کی صدارت میں کلکٹریٹ کے پرمان آڈیٹوریم میں ضلع یوم تاسیس اور 26 جنوری 2023 کی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی گئی، جس میں ضلع یوم تاسیس کی تقریبات اور یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023 کے سلسلے میں انچارج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے کئی ضروری ہدایات دی گئیں۔ ضلع یوم تاسیس کی مرکزی اور مخصوص تقریب ٹاؤن ہال ارریہ میں ہوگی۔ ضلع یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 14.01.2023 کو تمام محکموں کو اسکول کے بچوں کے ذریعہ پربھات پھیری نکالنے، ٹاؤن ہال کے احاطے میں اسٹال لگانے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری طرف، 26 جنوری 2023 کو مرکزی تقریب (نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم، ارریہ) میں پرچم کشائی کی جائے گی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معززین کو ای کارڈز کے ذریعے دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ پریڈ میں حصہ لینے والے جوانوں کے درمیان سماجی دوری کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔تقریب کے مقام پر صفائی کے لئے ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کونسل، ارریہ کو کئی ضروری ہدایات دی گئیں۔ ایگزیکٹو آفیسر بلڈنگ کنسٹرکشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ پنڈال میں ویری کٹنگ سمیت دیگر انتظامات کو بروقت یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں سینئر ڈپٹی کلکٹر کم انچارج آفیسر جنرل برانچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، تمام سینئر ڈپٹی کلکٹرس، ایگزیکٹیو آفیسرز، سٹی کونسل اور متعلقہ افسران موجود تھے۔