Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
ہگلی9/جنوری (محمد شبیب عالم) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کے بھی سبھی ترنمول کانگریس ایم ایل اے اپنے اپنے اسمبلی حلقے میں ” سرکشا کوچ ” تقریب منعقد کررہے ہیں ۔ اسکے لئے صحافیوں کےساتھ میٹنگ کرکے سرکشا کوچ کے متعلق اہم جانکاری دے رہےہیں ۔ سپتوگرام ، سنگور ، چندن نگر ، ہریپال سے لیکر اب تک سبھی ایم ایل اے سرکشا کوچ کو لیکر صحافیوں کےساتھ میٹنگ کرکے تفصیلات بیان کرچکے ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح سے چاپدانی اسمبلی کے ایم ایل اے ارندم گوئن بھی پریس میٹنگ کئے ۔ یہ پریس میٹنگ شیوڑا پھولی بھکتی موہن حال میں منعقد ہوئی جس میں ایم ایل اے کے علاوہ پنٹو مہتو چیئرمین بیدیاباٹی میونسپلٹی ، سریش مشرا چیئرمین چاپدانی میونسپلٹی ، سبیرگھوش ( بھائی دا ) اور ترنمول کانگریس کے کئی مقامی لیڈران ، کارکنان و حامی شامل تھے ۔ پنچایت انتخاب ممکن ہے اپریل یا مئی مہینے میں ہو ۔ اس سے قبل پنچایت انتخاب کے مدنظر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ ہفتہ نجرل منچ سے ” سرکشا کوچ ” مہم کا اعلان کی تھیں ۔ اسی سرکشا کوچ مہم کے تحت ریاستی حکومت اپنی پندرہ پروجیکٹ جو چالو کی ہے اسکی تمام سہولیات عوام تک ، عام لوگوں تک پہونچا یا نہیں اس کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے ہی یہ سرکشا کوچ مہم چلائی جائے گی ۔ ترنمول لیڈران ، کارکنان گرام ، گلی محلوں ، گھر گھر جائیں گے ۔ صرف اتنا ہی نہیں کوئی ایسا خاندان ، افراد جو ترقیاتی اسکیم سے ابھی تک محروم رہ گئے ہیں انکی فہرست تیار کی جائے گی اور تفصیلات فراہم کرنے کےبعد حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیم انکے یہاں تک پہونچا دیئے جائیں گے ۔ اس دوران ارندم گوئن نے کہا کہ ” دی دی کے دوت ” لوگوں کے گھر دروازے تک پر ” سرکشا کوچ ” بن کر جائیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ماں ماٹی مانس کا مطلب ہی ہوا لوگوں کے زندگی کا ساتھی سکھ دکھ میں سامنے ساتھ رہنے والا ۔ ساتھ ہی اور کہا کہ سرکشا کوچ مہم کے تحت لوگوں کے دروازے پر جائیں گے انہیں ترقیاتی کام نئی اسکیموں سے آگاہی کرینگے ۔ اسکی افادیت انکے یہاں تک پہونچائیں گے۔