Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.
مظفر پور ، 4/ جنوری (وجاہت، بشارت رفیع) مخدومیہ اردو مڈل اسکول سریا گنج کے پرنسپل جناب ریاض احمد قریب 28 سال کے لمبے سروس سے 31 دسمبر 2022 کو سبکدوش ہو گئے۔ 1994 بیچ کے استاد جناب ریاض احمد کی پہلی پوسٹنگ گائے گھاٹ بلاک کے بینی باد اردو مڈل اسکول میں ہوئی تھی اس کے بعد سے وہ مشہری بلاک اور شہری حلقہ میں اپنی سروس کا تمام وقت گزار کر آج سبکدوش ہوگئے۔ جناب ریاض صاحب نے ایسے اسکول سے رخصتی حاصل کی ہے جو پچھلے کئی سالوں سے اپنے وجود کو لے کر سرخیوں میں رہا ہے۔ ایسے اسکول میں سروس کرنا فخر کی بات ہے۔