سب ڈویژنل اسپتال میں وزیر اعظم محفوظ زچہ بچہ مہم کا آغاز کیاگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.

سہرسہ،18جنوری (سالک کوثر امام)سب ڈویژنل ہسپتال سمری بختیار پور میں آج وزیر اعظم محفوظ زچہ بچہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں حاملہ خواتین کو شوگر ٹیسٹ پی پی ٹیسٹ وزن، آئرن کی گولی اور کیلشیم کی گولی بھی دی گئی، اس موقع پر ہیلتھ میجر محبوب عالم،کئیر انڈیا کے اکھیلیش کماراور اسپتال کی صحت ٹیم موجود تھی۔ سب ڈویزنل اسپتال سمری بختیار کے صحت مینیجر محبوب عالم اور کیئر انڈیا کے اکھیلیش کمار کی مشترکہ نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے مداری ٹولہ،چکمکہ ،سرونجا پنچایت اور دیگر علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر حاملہ خواتین کو سینٹربیلوا شوگر ٹیسٹ، بی پی ٹیسٹ کیا گیا، ساتھ ہی تمام مستحقین کو آئرن کی گولی اور کیلشیم کی گولی دینے کے ساتھ ساتھ تمام حاملہ خواتین کو آگاہ کیاگیا کہ وہ سرکاری ہسپتال میں ڈلیوری کرائیں اور تمام بچوں کو مہلک بیماری سے بچنے کے لیے ٹیکے لگوائیں۔