Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan
ریاض،03 جنوری :سعودی عرب کی تیز رفتار ’حرمین‘ ٹرین چلانے کیلئے 24 خواتین ڈرائیورز کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔تربیت مکمل کرنے والی ایک ڈرائیور سارہ نے کہا کہ انہیں اور ان کی ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز ملنے پر فخر ہے۔ایک اور خاتون ڈرائیور نورا کا کہنا تھا ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نورا نے کہا کہ عمرہ یا حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے مسافروں کو بحفاظت پہنچانا ہمارا فرض ہوگا۔