Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.
کٹیہار (عمر مُرشد) 11 جنوری 23: کٹیہار کے کوڑھا پولیس اسٹیشن نے بسگڑھا پنچایت کے سرپنچ کے بیٹے پنکج کے ساتھ راج کمل اور دنیش نام کے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ لوگ سميک کی اسمگلنگ کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے 286 گرام سمیک اور ایک الیکٹرانک سکیل بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس پی جتیندر کمار نے کہا، “نشہ چھڑانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل گئی ہے، اس ٹیم نے ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہیں۔ ان کے قبضے سے 286 گرام سمیک، ایک الیکٹرانک سکیل اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ان لوگوں کے گینگ میں مزید لوگ شامل ہیں، انہیں بھی پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ضلع میں انسداد منشیات مہم کے حوالے سے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

