سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول میں اخلاقیات پر مبنی لیکچر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

بروز منگل ٣دسمبر ٢٠٢٣ کو سنجے نگر بی ایم سی اردو اسکول (گوونڈی) میں اخلاقیات کے حوالے سے ایک لیکچر کا انعقاد ہوا۔اس لیکچر میں خصوصی طور پر اخلاقیات پر بیان کے لیے ڈاکٹر عبدالماجد انصاری کو مدعو کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالماجد انصاری کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ممبئی شہر کے مہاراشٹر کالج کے آپ سابق وائس پرنسپل رہ چکے ہیں۔فی الوقت گڈ کیریکٹر نامی تنظیم کی آپ نے بنیاد ڈالی ہے۔لیکچر کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔نویں اور دسویں جماعت کے طلباء نے دو شیشن پر مبنی اس لیکچر کو اٹینڈ کیا۔ڈاکٹر عبدالماجد انصاری نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں اخلاق کے حوالے سے طلبہ کو آگاہ کیا۔معمولات زندگی میں انسان کا اخلاق کس قدر ایک مقام رکھتا ہے اس کے حوالے سے بھی طلباء کی توجہ اس بات پر دلائی۔مختلف مثالوں کے ذریعے اپنے اساتذہ کی عزت اپنے والدین کی عزت اور اپنے بڑوں کی عزت کی اہمیت کو بتایا۔وقت کی پابندی سلیقہ مندی اور ایک بہترین زندگی گزارنے کا طریقہ کار بھی طلباء کے سامنے رکھا۔طلبہ کے درمیان تعلیم کی اہمیت کو بتاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالماجد انصاری نے ان سے وعدہ بھی لیا کے ایک روشن مستقبل کے لئے اور اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے محنت کو اہمیت دیں گے۔۔اس لیکچر کا اختتام سنجے نگر بی ایم سی اردو اسکول کے ہیڈ ماسٹر احمد سر کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔اسکول میں منعقدہ لیکچر کے انعقاد میں نادرہ مس، عالیہ مس، شفیق سر، اسلم سر، شارینہ مس، انجم مس کا خصوصی تعاون رہا۔